حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کورونا دستاویزات کے بغیر سوئٹرزلینڈ آنے والوں کو جرمانے

download

انٹرنیشنل ڈیسک، برن

22  اکتوبر 2021

سوئٹزرلینڈ نے کورونا سے متعلق دستاویزات ساتھ نہ رکھ کر ملک میں داخل ہونے والوں کو جرمانے شروع کر دئیے ہیں۔

20 ستمبر کے بعد سوئٹزرلینڈ میں داخل ہونے والوں کے لیے پیسنجر لوکیٹر فارم بھرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ اس فارم کے علاوہ مسافروں کومکمل ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ یا کورونا سےصحت یابی یا کورونا کا منفی ٹیسٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ان دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہونے والوں کو 100 فرانک جرمانہ کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق 21 ستمبر سے 10 اکتوبر کے درمیان 200 افراد کو دستاویزات ساتھ نہ رکھنے پر جرمانے کئے جا چکے ہیں۔کراس بارڈر ورکر، ٹرانزٹ والے مسافر، پیشہ ور ڈرائیور، سرحدی علاقوں میں رہنے والے اور 16 سال سے کم عمر افراد کو ان دستاویزات سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket