حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

دبئی:پاکستانی ڈرائیور نے 2ارب 37 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی

Zubari Ibrahim

محمدزبیر ابراہیم، دبئی

25  اکتوبر 2021

خدا جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔ ایسا ہی ہوا دبئی میں ڈرائیور کی نوکری کرنے والے ایک پاکستانی شہری کے ساتھ جس نے دبئی کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیت لی۔  ماہانہ 6 ہزار درہم پر کام کرنے والے 36 سالہ جنید رانا نے دبئی کی محظوظ لاٹری اپنے نام کر لی۔ جنید کی طرف سے جیتی گئی رقم 5 کروڑ درہم ہے جو پاکستانی کرنسی میں 2 ارب 37 کروڑ 32 لاکھ روپے بنتی ہے۔ جنید کے والد کی دبئی میں ہی کپڑے سینے کی دکان ہے ۔ ان کے چار بھائی اور ایک بہن ہے جبکہ ان کی بیوی اور دو بچے پاکستان میں ہی رہتے ہیں۔

جنید کا کہنا ہے کہ وہ رقم ملنے کے بعد دبئی اور پاکستان میں دو بڑے گھر خریدیں گے اور نوکری بھی چھوڑ دیں گے۔ اس سے پہلے 47 مرتبہ قرعہ اندازی میں کوئی بھی پہلا انعام نہیں جیت سکا تھا۔20 لاکھ درہم کا دوسرا انعام 6 خوش نصیبوں میں تقسیم کیا گیا جبکہ ایک ہزار درہم جیتنے والوں کی تعداد 185 رہی۔ کوئی بھی شہری محظوظ واٹر کی 35 درہم کی بوتل خرید کر قرعہ اندازی میں شریک ہو سکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket