سپین: گھر چھوڑنے والے نوجوانوں کو 250 یورو ماہانہ ملیں گے

Sohail Farooq

سہیل فاروق، میڈرڈ

19  جنوری           2022 

سپین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 35 سال سے کم عمر کے افراد جو اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہیں اگر وہ گھر چھوڑ کر علیحدہ رہیں گے تو حکومت انہیں ہر مہینے 250 یورو امداد دے گی۔ یہ امداد انہیں گھروں کے کرائے دینے کے لیے ادا کی جائے گی۔ حکومتی اسکیم کا مقصد گھر کے کرایوں میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اپنے والدین پر بوجھ بننے سے روکنا ہے۔ سپین کے تمام شہری جن کی سالانہ تنخواہ 24 ہزار یورو سے کم ہے وہ اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یورپ میں سپین واحد ملک ہیں جہاں 55 فیصد سے زیادہ نوجوان اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہیں۔ حکومتی وزیر کے مطابق اس سکیم سے نوجوانوں کو اپنے فیصلے خود کرنے میں مدد  ملے گی۔ حکومت چاہتی ہے نوجوان اپنی زندگی مرضی سے گزاریں۔ اسپین میں 25 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں جو تمام یورپی ممالک میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket