حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

جرمنی، افغان پناہ گزین انتظار کی سُولی پر لٹک گئے

download

حسن سہیل، برلن

یکم نومبر 2021

طالبان حکومت آنے کے بعد جان بچا کر جرمنی بھاگنے والے مہاجرین کا نئے ملک میں مستقبل خدشات کا شکار ہو گیا ہے۔

مہاجرین کے کیسز پر افسر شاہی کی روایتی سست روی کے باعث فیصلوں میں تاخیر بڑھتی جا رہی ہے۔ حکومت نے افغانستان کے شہروں کابل اور مزار شریف میں جرمن فوج اور سفارتخانے وہ دیگر اداروں کے لیے کام کرنے والے افغان شہریوں کو کابل ائیر پورٹ سے نکال کر جرمنی منتقل کر دیا تھا۔ افغان شہریوں کو امید تھی کہ جرمنی جا کر انہیں جلد ہی ذہنی سکون میسر آ جائے گا لیکن فی الحال اس کے آثار بھی نظر نہیں آرہے۔ تاخیر کی ایک اور بڑی وجہ جرمن پہنچنے والے افغان شہریوں کی مختلف فہرستیں بھی قرار دی جا رہی ہیں۔ ہر وزارت نے اپنی فہرست بنا رکھی تھی جن میں انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

آخری وقت تک ان فہرستوں میں نام شامل ہوتے رہے۔ جرمن حکومت نے سن 2013 کے بعد جرمنی کے لیے کام کرنے والے تمام افغان شہریوں کو جرمنی میں پناہ کا اہل قرار دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket