حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

امریکہ میں تارکین کی گرفتاریاں 10 سال کی کم ترین سطح پر

Burhan Chaudhary

برہان فواد، واشنگٹن ڈی سی

28  اکتوبر 2021

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ کے اندر گرفتار ہونے والے غیر قانون تارکین وطن کی گرفتاریاں دس سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی رپورٹ کے مطابق سن 2021 کے مالی سال کے دوران 72 ہزار افراد کو امریکہ کے اندر گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ سال یہ تعداد ایک لاکھ چار ہزار تھی۔ سن 2017 سے 2019 تک تین سال کے دوران اوسطاً ایک لاکھ 48 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاتا رہا۔

ستمبر میں ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکرٹری نے کہا تھا کہ بارڈر گارڈز صرف اس وجہ سے کسی کو گرفتار نہ کریں کہ وہ غیر قانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہوا ہے۔ حکام کے مطابق اس نئی ہدایت پر 29 نومبر سے عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ اس کے بعد گرفتاریوں میں مزید کمی واقع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket