حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر مہاجرین کا بحران

download

انٹرنیشنل ڈیسک، وارسا

9  نومبر 2021

banner, europe, flag-2608475.jpg

پولینڈ کا کہنا ہے کہ اس نے سینکڑوں مہاجرین کی بیلاروس سے غیر قانونی طورپر ملک میں داخل ہونے کی کوششیں ناکام کر دیں۔ امریکا اور یورپی یونین نے اس ‘منظم‘ مہاجرت کے لیے منسک کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔نیٹو نے بیلاروس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ الیکزانڈر لوکاشینکو حکومت مہاجرین کو سیاسی آلہ کے طور پر استعمال کر رہی ہے جبکہ یورپی یونین نے منسک کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

برسلز کا کہنا ہے کہ لوشینکوانسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کی وجہ سے بیلاروس پر یورپی یونین کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے انتقام کے طور پر بڑے پیمانے پر مہاجرین کو یورپ میں داخل ہونے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔پولینڈ یورپی یونین اور نیٹو دونوں کا رکن ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket