حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ہالینڈ، پناہ گزینوں کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ

download

انٹرنیشنل ڈیسک، ایمسٹرڈیم

یکم نومبر 2021

ہالینڈ میں پناہ گزینوں کا سٹیٹس حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ہالینڈ کی امیگریشن اینڈ نیچر لائزیشن سروس کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں ریکارڈ کیاگیا اضافہ سن 2015 میں پناہ گزینوں کا بحران شروع ہونے کے بعد سے سب سے بڑا اضافہ ہے۔ اس عرصے میں 8 ہزار 845 افراد نے پناہ کی درخواستیں جمع کروائیں۔ سب سے زیادہ شامی باشندوں نے 2 ہزار 550 درخواستیں جمع کروائیں جن کی تعداد دوسری سہ ماہی میں ایک ہزار پندرہ تھی۔ افغان پناہ گزینوں کی درخواستوں کی تعداد جو دوسری سہ ماہی میں صرف 210 تھی، تیسری سہ ماہی میں ایک ہزار 565 تک پہنچ گئی۔ ترکی سے آنے والے افراد کی درخواستوں میں بھی چار گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہالینڈ میں پناہ کے خواہشمند افراد کو امیگریشن اینڈ نیچر لائزیشن سروس میں درخواست جمع کروانا ہوتی ہے جس کے بعد فیصلے سے پہلے درخواستگزار کے کئی انٹرویو کئے جاتے ہیں۔ درخواست مسترد ہونے کی صورت میں اپیل کا حق بھی دیا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket