حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

بھارت، آن لائن کور منگوانے والے کو اصلی پاسپورٹ بھیج دیا گیا

download

انٹرنیشنل ڈیسک، نئی دہلی

7  نومبر 2021

آن لائن شاپنگ کے حوالے سے دلچسپ واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ویب سائٹ ایمیزون پر پاسپورٹ کا کور منگوانے والے شخص کو اصلی پاسپورٹ بھی روانہ کر دیا گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ کیرالہ کے ایک شہری متھن بابو نے ایمیزون پر ایک پاسپورٹ کور پسند کر کے خریدا۔ یکم نومبر کو اس نے اپنا پیکیج کھولا تو حیران رہ گیا۔ اس کو کور کے ساتھ کسی دوسرے بھارتی شہری کا پاسپورٹ بھی مل گیا۔ اس نے کمپنی سے شکایت کی تو پتہ چلا کہ اس سے پہلے کسی شخص نے یہ کور منگوا کر اپنے پاسپورٹ پر چڑھایا تھا اور پسند نہ آنے پر واپس کر دیا تھا۔ 

جسے یہ کور واپس کیا گیا تھا اس نے نیا آرڈر ملنے پر بغیر چیک کئے ہی یہ پاسپپورٹ اور کور دونوں نئے خریدار کو ارسال کر دئیے۔ بعد میں پاسپورٹ کے مالک شہری کو اس کا پاسپورٹ واپس ارسال کر دیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket