حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کویت، 60 سال سے زائد کے غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری

Waheed Saeed

وحید سعید، کویت سٹی

7  نومبر 2021

کویتی حکومت نے ملک میں موجود 60 سال سے زائد عمر کے غیر ملکیوں کو ملک سے نہ نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔

گزشتہ سال کویتی حکومت نے 60 سال سے زائد کے غیر ملکیوں کے ویزوں کی تجدید نہ کرنے کا انتہائی متنازع اعلان کیا تھا۔ ان افراد میں ایسے غیر ملکی بھی شامل تھے جنہوں نے زندگی کا بڑا حصہ کویت میں کام کرتے گزار دیا۔قانونی، فتویٰ اور قانون سازی کے اداروں نے گزشتہ مہینے حکومتی اعلان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا حکم دیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق اس اعلان کی ذد میں 90 ہزار کے قریب تارکین وطن آ سکتے تھے۔اب افرادی قوت کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے غیر ملکی 500 کویتی دینار سالانہ فیس اور انشورنس کی رقم ادا کر کے ہر سال اپنا ویزہ بڑھوا سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket