مہاجرین کے مسئلے پر برطانیہ اور فرانس میں ٹھن گئی

Naveed Alam

محمد نوید عالم،لندن

29  نومبر 2021

برطانیہ اور فرانس کے درمیان مہاجرین کو لیکر لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے فرانس سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانس سے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ داخل ہونے والے مہاجرین کو واپس لیا جائے۔ جواب میں فرنچ صدر نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے  کہ بورس جانسن مہاجرین پر دوہرا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ فون پر مجھے کچھ کہتے ہیں اورعوام کے سامنے کچھ اور کہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے سخت بیانات کے بعد فرانس نے مہاجرین پر ہونے والے اہم اجلاس کے لیے برطانوی ہوم سیکرٹری کو بھیجا گیا دعوت نامہ واپس لے لیا ہے۔ اب اس اجلاس میں یورپی کمیشن، فرانس، جرمنی، ہالینڈ اور بلجئیم شرکت کریں گے۔ ماہرین نے برطانوی وزیر اعظم کو متضاد بیانات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket