سب سے زیادہ مہاجرین کن ممالک سے برطانیہ آتے ہیں؟

Naveed Alam

محمد نوید عالم،لندن

29  نومبر 2021

ماہرین کے مطابق برطانیہ میں اس وقت 8 لاکھ کے قریب غیر قانونی تارکین وطن ہیں۔ غیر قانونی تارکین وطن ایسے افراد ہوتے ہیں جن کی درخواستیں حکومت نے منظور نہیں کیں اور ان کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیاگیا ہے۔

یورپ سے کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والوں میں ایرانی شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ کورونا وبا کے دوران 4500 ایرانی پناہ گزین برطانیہ پہنچے۔ عراقی شہریوں کی تعداد تین ہزار پانچ سو، البانیہ کے شہری تین ہزار ، سوڈانی پچیس سو، شامی دو ہزار، پاکستان اور افغان دو ہزار پناہ گزین، اور بھارت کے ایک ہزار شہریوں نے برطانیہ میں پناہ کی درخواست دی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket