جنوبی افریقہ:اومیکرون کے مریضوں کی حالت تشویشناک نہیں ہوتی

download

انٹرنیشنل ڈیسک، پریٹوریا

29  نومبر 2021

کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے مریضوں کا علاج کرنے والی جنوبی افریقہ کی ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ایسے مریضوں کی حالت تشویشناک نہیں ہوتی اور وہ جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں۔

ساؤتھ افریقن میڈیکل ایسوسی ایشن کی چیئر اینجلک کوٹزی کا کہنا ہے کہ اومیکرون کے مریضوں کو پٹھوں میں درد اور تھکاوٹ کی شکایات ہوئیں جو دو سے تین روز میں ختم ہو گئیں۔ بعض مریضوں نے گلے میں خراش اور خشک کھانسی کی شکایت بھی کی جو عارضی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کے مریضوں میں سے کسی کو بھی آکسیجن لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئی تاہم جس بچے کی حالت سب سے زیادہ خراب ہوئی اس کا بخار شدید ہو گیا لیکن وہ بھی دو دن میں ٹھیک ہو گیا۔ 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket