برطانیہ: ایک سال میں مہاجرین کی تعداد کئی گنا بڑھ گئی

Naveed Alam

محمد نوید عالم، لندن

5  جنوری           2022 

برطانیہ کے ہوم آفس کے مطابق گزشتہ سال 28431 پناہ گزین فرانس سے برطانیہ کشتیوں کے ذریعے داخل ہوئے۔ دو ہزار بیس کے دوران 8417 پناہ گزین سمندر کے راستے داخل ہوئے تھے۔ برطانوی حکومت کے سخت اقدامات کے اعلانات کے باوجود پناہ گزینوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت امیگریشن کے نئے بل پر تیزی سے کام کر رہی ہے تاکہ پناہ گزینوں کی آمد کم کی جا سکے۔ نئے قانون کے مطابق پناہ گزین غیر قانونی طور پر برطانیہ کے کسی بھی حصے میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ بل میں انسانی سمگلرز کے خلاف بھی سخت سزائیں تجویز کی گئیں ہیں۔

زیادہ تر کیسوں میں انسانی اسمگلر بہتر مستقبل کی خواہش میں اپنا ملک چھوڑنے والوں کو غیر قانونی طریقے سے برطانیہ میں داخل کرتے ہیں اور ان سے اس کے عوض بھاری معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ حالیہ کئی واقعات میں متعدد غیر ملکی افراد برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket