ایک روز میں 271 پناہ گزین فرانس سے برطانیہ میں داخل

Naveed Alam

محمد نوید عالم، لندن

13  جنوری           2022 

پناہ گزینوں کی جانب سے برطانیہ اور فرانس کے درمیان سمندر انگلش چینل کو عبور کرنے کے واقعات پرانے نہیں لیکن ایک روز میں زیادہ سے زیادہ افراد کے انگلش چینل عبور کرنے کا نیا ریکارڈ سامنے آ گیا ہے۔یو کے بارڈر فورس کے مطابق جمعرات 13 جنوری کو جما دینے والی سردی میں  271 پناہ گزین 10 کشتیوں میں سوار ہو کر ڈوورو کے راستے برطانیہ میں داخل ہوئے۔

 فرانسیسی حکام نے تین کشتیوں میں سوار 75 افراد کو برطانیہ روانہ ہوتے ہی حراست میں لے لیا۔سن 2021 میں 28 ہزار سے زیادہ پناہ گزین انگلش چینل کے راستے برطانیہ میں داخل ہوئے۔ یہ تعداد سن 2020 میں 8ہزار400 تھی۔ جنوری کے مہینے میں اب تک 450 پناہ گزین اس راستے سے برطانیہ میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان پناہ گزینوں کا تعلق غریب ترین اور بحران کا شکار ممالک سے ہوتا ہے جو برطانیہ پہنچ کر پناہ کی درخواست دائر کرتے ہیں۔

 انصاف اور غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے برطانوی وزیر ٹام پرس گلو نے کہا ہے کہ حکومت برطانوی قوانین کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو روکنے کے لیے سخت فیصلے کرے گی تا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو اس کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket