کویت: ریفائنری میں آتشزدگی، 2 ایشیائی ورکر ہلاک

Waheed Saeed

وحید سعید، کویت سٹی

15  جنوری           2022 

کویت کی سب سے بڑی آئل ریفائنری منیٰ الاحمدی ریفائنری میں آگ لگنے سے دو ورکر ہلاک اور جھلس کر زخمی ہو گئے۔ کویت کی نیشنل پٹرولیم کمپنی کی ملکیت میں چلنے والی کویت سٹی کے جنوب میں چالیس کلو میٹر دور ریفائنری کے گیس لیکوئی فی کیشن یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق آگ اس وقت لگی جب یونٹ میں معمول کی مرمت  کا کام جاری تھا۔

کمپنی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ورکرز کا تعلق ایشیا کے ممالک سے ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں سے بھی پانچ کی حالت نازک ہے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ زویر پٹرولیم محمد الفارس نے ریفائنری کے متاثرہ حصے کا دورہ بھی کیا۔ کویت کی اس سب سے بڑی ریفائنری میں روزانہ چار لاکھ 66 ہزار بیرل آئل صاف کیا جاتا ہے۔ کویت اس وقت روزانہ 24 لاکھ بیرل آئل پیدا کرنے والا ملک ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket