انگلینڈ : ورک فرام ہوم کی پابندی ختم، ماسک بھی لازمی نہ رہا

Naveed Alam

محمد نوید عالم، لندن

19  جنوری           2022 

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے انگلینڈ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے نافذ کیا جانے والا پلان بی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گھر سے کام کرنے کی پابندی فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے، زیادہ تر مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے جبکہ 27 جنوری سے کوویڈ پاسز کی پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ شخص کو قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔ سیکنڈری سکول کے طلبہ کو کلاس روم میں ماسک پہننے کی ضروت نہیں جبکہ سکولوں کے مشترکہ مقامات پر ماسک کی پابندی آئندہ جمعرات سے ختم تصور ہو گی۔ ان اقدامات کا اعلان برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے دارالحکومت لندن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اومیکرون کی کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور پلان بی کا خاتمہ برطانیہ کے کورونا کے ساتھ زندگی گزارنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ آج برطانیہ کے ایک لاکھ 8 ہزار 69 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 359 افراد اس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ اس کے ساتھ ہی صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے ابھی صحت کے شعبے پر دباؤ ختم نہیں ہوا اس لیے شہری کورونا کو بدستور سنجیدگی سے لیں اور حفاظتی اقدامات کرتے رہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket