برطانیہ، مہاجرین کی رہائش گاہوں کے لیے فوج طلب

Naveed Alam

محمد نوید عالم، لندن

19  جنوری           2022 

برطانوی ہوم آفس نے مہاجرین کی عارضی رہائش گاہیں تعمیر کرنے کے لیے فوج طلب کر لی ہے۔ ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے ساتھی سیاست دانوں کو بتایا کہ ہاؤسنگ کے بحران سے نمٹنے کے لئے فوج آئندہ ماہ سے کام شروع کر دے گی۔ فوج کو پورے ملک میں 30 ہزارعارضی پناہ گاہیں بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

حکومتی وزرا کے مطابق عارضی ملٹری کیمپ ہاسٹل کی طرح ہوں گے۔ پناہ گزینوں کو ان میں رکھا جائے گا جس سے فرانس سے برطانیہ آنے والے مہاجرین کی تعداد میں کمی آئے گی۔ اس اسکیم پر کئی ملین پاؤنڈ خرچ ہوں گے لیکن حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ یہ اسکیم موجودہ رہائش گاہوں سے سستی ہو گی۔ اس کے علاوہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر مہاجرین کی تعداد میڈیا کے ساتھ شیئر کر رہی ہے۔ فوج کے کنڑول کے بعد یہ تعداد میڈیا کو نہیں بتائی جائے گی۔

چند تنظیموں نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے مہاجرین کی تعداد کو عوام کے ساتھ شیئر نہ کرنا غلط فیصلہ ہو گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket