برطانیہ: دوسروں کی جگہ قطار میں لگ کر ماہانہ 7 لاکھ کمائی

Naveed Alam

محمد نوید عالم، لندن

23  جنوری           2022 

دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے اور نوکری تلاش کرنا بڑا چیلنج بن گیا۔ ایسے میں ایک برطانوی شخص نے پیسے کمانے کا دلچسپ طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ فریڈی بیکٹ نامی شخص دوسروں کی جگہ قطار میں کھڑا ہو کر ان سے معاوضہ وصول کرتا ہے۔ عجائب گھروں اور سینما گھروں کے باہر عام طور پرقطاروں میں کھڑے ہو کر طویل انتظار کرنا پڑتا ہے جس کے لیے امیر لوگوں کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ فریڈی ان کی جگہ قطا ر میں کھڑا ہوتا ہے اور جب باری آنے لگتی ہے تو اپنی جگہ انہیں دے دیتا ہے یا ان کی جگہ ٹکٹ خرید کر انہیں دے دیتا ہے۔

اپنی ان انوکھی خدمات کے عوض فریڈی فی گھنٹہ 20 برطانوی پاؤنڈ یعنی تقریباً 3 ہزار 800 پاکستانی روپے وصول کرتا ہے۔قطار میں کھڑے دوسرے افراد کے برخلاف اس کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ قطار بنی رہے اور اس کا میٹر چلتا رہے۔ فریڈی کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے میں 5 روز کام کر کے ماہانہ 3 ہزار 200 پاؤنڈ کما لینا ہے جو 7 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں بائیسویں گریڈ کے افسر کی بھی اتنی تنخواہ نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket