جنوبی کوریا: دکانوں میں داخلے کے لیے کوویڈ پاس کی شرط ختم

International Desk

انٹرنیشنل ڈیسک، سیئول

24 جنوری           2022 

جنوبی کوریا میں حکومت نے  ایک عدالتی حکم کے بعددکانوں اور بڑے سٹورز میں داخلے کے لیے عائد شرط منگل سے ختم کر دی ہے۔گزشتہ جمعہ کے روز سیئول کی انتظامی عدالت نے سیئول میں موجود دکانوں، سپر سٹورز اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں داخل کے لیے لازمی کوویڈ پاس معطل کر دیا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ دکانوں ، سپر سٹورز اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں انفیکشن کا خطرہ ریستورانوں اور چرچوں کے مقابلے میں کہیں کم ہے کیونکہ ان مقامات پر عوام کا زیادہ رش ہوتا ہے۔ عدالت نے انتظامی حکم کو حد سے تجاوز قرار دیا تھا۔

سیئول میں آبادی زیادہ گنجان ہونے کے باعث کورونا کیسز کی تعداد باقی ملک سے کہیں زیادہ ہے۔ اتوار کے روز جنوبی کوریا کے 4ہزار 194 کورونا کیسز میں 925 صرف سیئول سے تھے۔دارالحکومت میں رہائش پذیر ہر ایک لاکھ افراد میں سے 2 ہزار 543 شہری کورونا کا شکار ہیں۔ سیئول سے اٹھنے والی پابندی نے حکومت کو پورے ملک سے پابندی اٹھانے پر مجبور کر دیا۔ اب دکانوں اور سٹورز کے سائز کے حساب سے ایک وقت میں ان میں داخل ہونے والے  گاہکوں کی تعداد متعین کر دی گئی ہے۔ریستورانوں  اور کافی شاپس کے لیے رات 9 بجے کا کرفیو بدستور جاری رہے گا۔

Shopping Basket