حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کینیڈا نے کورونا پاسپورٹ متعارف کروادیا

10156022_818120871541043_8286048826052837771_n

محمد اویس، ٹورنٹو

22  اکتوبر 2021

کینیڈا سے باہر سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے کینیڈا کی حکومت نے کورونا پاسپورٹ متعارف کروا دیا ہے۔

کورونا ویکسی نیشن مکمل کروانے والے شہری انٹرنیٹ سے پاسپورٹ خود ہی ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے پاس رکھ سکیں گے۔ ویکسی نیشن مکمل کرانے والے شہریوں کو ان کے صوبوں اور علاقوں سے پہلے ہی پاسپورٹ مل چکے ہیں لیکن قومی سطح پر اب ایک جیسا ڈیجیٹل ڈاکومنٹ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس نئے ڈاکومنٹ سے بارڈر پر تعینات اہلکاروں کو کورونا ویکسی نیشن کا پتہ چلانے میں زیادہ سہولت میسر آئے گی۔ کینیڈا سے جا کر واپس آنے والے مسافر اس ڈاکومنٹ کو ارائیو کین موبائل فون ایپ پر اپ لوڈ بھی کر سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے متعلق مزید معلومات جلد ہی حکومت کینیڈا کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دی جائیں گی۔

یورپی یونین کئی ماہ پہلے ہی کورونا پاسپورٹ جاری کر چکی ہے جس کی مدد سے شہری ایک ملک سے دوسرے ملک بغیر قرنطینہ کئے سفر کر رہے ہیں۔ دوسری طرف امریکہ نے شہریوں کی پرائیویسی کو لے کرایسا کوئی بھی ڈاکومنٹ اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket