حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

برطانیہ نے تمام ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

Naveed Alam

محمد نوید عالم، لندن

یکم نومبر 2021

برطانیہ نے کورونا سے متاثرہ ممالک کے مسافروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ریڈ لسٹ میں باقی  رہ جانے والے سات ممالک کو بھی نکال دیا گیا ہے۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے لیے برطانیہ آنے پر کسی ہوٹل میں دس روزہ قرنطینہ کرنا ضروری تھا۔جو آخری سات ممالک اس فہرست میں رہ گئے تھے ان میں کولمبیا، ڈومینکن ریپبلک، ایکواڈور، ہیٹی، پانامہ، پیرو اور وینزویلا شامل تھے۔

تمام ممالک کو سفر سے پہلے ’پیسنجر لوکیٹر فارم‘ بھرنے کی شرط کو پورا کرنا ہو گا۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ریڈ لسٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی پالیسی برقرار ہے گی اور ہر تین ہفتے بعد اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔ برطانیہ نے اس وقت 135 ممالک کے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کا ثبوت دکھا کر ملک میں داخل ہنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket