حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کورونا، برطانیہ نے چھ ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

Naveed Alam

محمد نوید عالم،لندن

29  نومبر 2021

کورونا کا نیا ویرئینٹ سامنے آنے کے بعد برطانیہ نے کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان ممالک میں جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو اور اسواتینی شامل ہیں۔ امیکرون نامی نئی قسم نے سائنسدانوں اور حکومتوں کو شدید تشویش میں ڈال دیا ہے۔ نئی قسم کے آنے کے بعد کرونا کی ایک نئی لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سائنسدان اسے کرونا کی سب سے خطرناک شکل قرار دے رہے ہیں۔ اب تک اس نئی قسم (B.1.1.529) کے درجنوں مصدقہ متاثرین سامنے آچکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر جنوبی افریقہ کے صوبے گوٹنگ میں سامنے آئے لیکن چند کیسز بیرون ملک بھی موجود ہیں۔افریقی ملک بوٹسوانا میں چار کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ایک کیس ہانگ کانگ میں بھی دریافت ہوا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مریض جنوبی افریقہ سے سفر کر رہا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket