برسلز: پناہ گزینوں کے لیے ہوٹل مینجمنٹ کی تربیت کا منصوبہ

Umer Bilal Dhilloon Belgium

عمر بلال ڈھلوں، برسلز

20  جنوری           2022 

بیلجیم کی حکومت نے پناہ کے متلاشیوں کو کیٹرنگ اور ہوٹل مینجمنٹ کے شعبوں میں تربیت دے کر لیبر مارکیٹ میں ضم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس سے تارکین وطن کو کام سیکھنے میں مدد ملے گی جبکہ ان کی پناہ کی درخواست پر کارروائی ہوتی رہے گی اور مزدوروں کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکے گا۔13 جنوری کو، جنوبی بیلجیم میں والون کے مراکز میں پناہ کے متلاشی 28 افراد کوعلاقے میں ایک فور سٹار ہوٹل میں تربیت شروع کرائی گئی۔ کئی ہفتوں تک تارکین وطن ہوریکا میں مختلف کام سیکھیں گے، جو بیلجیم میں ہوٹل اور کیٹرنگ انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے معاون ثابت ہوں گے۔

یہ اقدام اس ایکشن پلان کا حصہ ہے جو سیکرٹری آف سٹیٹ فار اسائلم اینڈ مائیگریشن سیمی مہدی نے پیش کیا ہے۔ بیلجیم میں تحفظ کے لیے درخواست دینے والے لوگ اپنی فائل جمع کروانے کے چار ماہ بعد کام کر سکتے ہیں۔ اوسطاً ملک میں پناہ کی درخواست پر کارروائی میں 15 سے 18 ماہ لگتے ہیں۔ تربیت کے اختتام پر جس میں فرانسیسی کلاسیں بھی شامل ہیں، پناہ گزینوں کو ایک تسلیم شدہ ڈپلومہ ملے گا اور انہیں ایک مقررہ مدت کے معاہدے کی پیشکش کی جا سکتی ہے جو ان کا سٹیٹس باقاعدہ ہونے کے بعد مستقل معاہدے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket